ہمارے متعلق

ڈنمار ک کی سرکاری لائبریری ڈینش سٹیٹ لائبریری کے زیر اہتمام القمر آن لائن اردو نیوز نیٹ ورک انٹرنیٹ پر اردو کورواج دینے والا اولین ادارہ ہے، جس کے تحت چلنے والی ویب سائٹ اردو کی اولین بڑی ویب سائٹ ہے۔ جسے ماضی و حال کے نامور اور معاصر ادیبوں اور دانشوروں کی تخلیقات سے مزین کیا گیا ۔القمر آن لائن اردو کا معیاری نیوز نیٹ ورک اورویب سائٹ ہے، جس پراردو زبان میں کیا جانے والا کام موثر انداز میں 1999 سے پیش کیاجارہا ہے۔

القمر آن لائن کے شریک کار

(القمرآن لائن کی چیف ایڈیٹر معروف براڈ کاسٹرثریا شہاب، معروف اداکار بدیع الزمان اور معروف شاعر افتخار نسیم اب ہم میں نہیں ہیں)

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

 ثریا شہاب

ماضی کی معروف براڈ کاسٹر ثریا شہاب انتقال کر گئیں' اسلام آباد میں سپردخاکممتاز براڈکاسٹر، ناول نگار، صحافی ثریا شہاب کراچی میں پیدا ہوئیں ، ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی سکول براڈکاسٹ اور ریڈیو ڈراموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ سولہ برس کی عمر میں انہوں نے ریڈیو ایران زاہدان میں اردو سروس میں شمولیت اختیار کی۔ وہاں پر دس سال خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان واپس آگئیں۔

1973 میں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان پر خبریں پڑھنے کا سلسلہ شروع کیا۔ 1985ء میں بی بی سی کی اردو سروس سے منسلک ہو گئیں۔اسی برس انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔

90 کی دہائی میں ثریا شہاب روزنامہ جنگ لندن کے لئے کالم نویسی اور رپورٹنگ کے علاوہ ریڈیو وائس آف جرمنی ڈوئچے ویلے کے لئے بھی پروگرام کرتی رہیں۔

ثریا شہاب2001سے 2005تک القمرآن لائن سے وابستہ رہیں

ان کے دو ناول، ایک افسانوی مجموعہ اور ایک شعری مجموعہ’’ خود سے ایک سوال‘‘ چھپ چکے ہیں۔ یہ ساری کتابیں ان کے جرمنی میں طویل قیام کے دوران شائع ہوئیں۔ ان کے شعری مجموعہ میں ان کی غزلوں، نظموں کے ساتھ ماہیے بھی شامل ہیں،

یوتھ لیگ‘‘(Youth Lieague) نامی فلاحی تنظیم کے پلیٹ فارم سے انھوں نے خدمت خلق کے بے شمار کام انجام دیے،

 ثریا شہاب 13 ستمبر 2019ء جمعہ کی صبح بوجہ الزائمر بعمر 75 برس انتقال کر گئیں

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

نصر ملک

Nasar Malik

ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں مقیم نصر ملک اردو اور پنجابی کے ادیب اور شاعر ہونے کے علاوہ مترجم، محقق،مولف اور ماہرِ نشریات بھی ہیں.

اہلِ ادب کو انہوں نے”قطبین”،” ہوئے مر کے ہم جو رسوا” اور ”دیوتاؤں کا زوال” جیسی لازوال کتابیں دیں اور بے باک صحافی کے طور پر ”صدائے وطن اور نوائے وقت” سے منسلک رہے.

نشریات کے ماہر کے طور پر دو عشروں سے زیادہ مدت انہوں نے ریڈیو ڈنمارک کی اردو سروس کے سربراہ کے طور پر گزاری۔ڈنمارک میں اردو کی ایک ویب‌ سائٹ‌اردو ہم عصر کے نگران اور القمرآن لائن سے مدیر کی حیثیت سے وابستہ ہیں

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

بدیع الزماں

Badi Uzzaman - IMDbبدیع الزماں: بین الاقوامی سینما میں سب سے زیادہ کام کرنے والے پاکستانی فنکارتھے

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار محمد بدیع الزماں نصف اداکار ہیں اور نصف کالم کار۔ اداکاری میں انہوں نے جو جوہر دکھائے اُن کی “پاداش” میں اُن کا نام نامی برطانیہ کے فلمی انسائیکلو پیڈیا میں درج ہوا۔لاہور ٹی وی اور اسٹیج کے ڈراموں کی تاریخ بدیع الزماں کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں نارویجین فلمBak Sju Hav(سات سمندر پار) بھی شامل ہے۔بدیع الزماں مزاج کے اعتبار سے صوفی ہیں۔محبت کرنے والے دوست اور معاملہ فہم اور بذلہ سنج دانشورہیں۔

بدیع الزماں یو پی کے ضلع اعظم گڑھ کی مردم خیز بستی پھولپور میں پیدا ہوئے ۔ چودہ برس کی عمر میں کھوکھرا پار کے راستے بھارت کی سرحد عبور کی اور پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا۔

راولپنڈی میں اُن کے برادرِ بزرگ عبدالحمید اعظمی ریڈیو پاکستان میں پروگرام پروڈیوسر تھے۔ بدیع الزماں نے اُن کی زیرِ نگرانی میٹرک کا امتحان پاس کیا اور پھر گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد سے گریجوایشن کیا۔

محمد بدیع الزماں القمرآن لائن سے مدیر کی حیثیت سے وابستہ رہے

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

مسعود مُنّور

مسعود مُنّور نارویجین شہری ہیں اورانیس سو نوے سے تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔ اپنا شعری سفر کراچی میں جون ایلیا کی اُنگلی پکڑ کر شروع کیا اور جب سے اخبارات ، جرائد ، ٹی وی، ریڈیو اور فلم اُن کا تختہء مشق رہے ہیں۔

سفر ہمیشہ اُن کے معمولات کا جزو رہا ہے ۔ کراچی ، لاہور ، کابل ، دہلی، لندن اور اوسلو اُن کے سفری پڑائو ہیں ۔حلقہء اربابِ ذوق لاہور کے وہ واحد رکن ہیں جن کا نام 80 کی دہائی میں حلقے کے اراکین کی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔ALIEN ہونے کی سزا ۔

اب وہ ناروے کے ادیبوں کے مرکز کے رکن ہیں ۔ اُن کے پانچ شعری مجموعے اب تک شائع ہو چکے ہیں : دیو مالا( اُردو) صدا سبز سرگم ( اُردو) سورج کی بشارت ( اُردو) قائد اعظم دی وار( پنجابی) دیس نکالا( پنجابی) ۔ مضامین کا ایک مجموعہ "خلطِ مبحث ” کے نام سے لاہور سے چھپ چکا ہے ۔

ہندوستان میں دو کتابوں کے تراجم شائع ہوئے ہیں۔ امرتا پریتم کا ناول دوسری منزل اور خوشونت سنگھ کے انگریزی ناول Train to pakistan کا ترجمہ پاکستان ایکسپریس کے نام سے دہلی سے چھپا

مسعود منور القمرآن لائن سے مدیر کی حیثیت سے وابستہ ہیں

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

صفدر ہمدانی

صفدر ہمدانی لاہور کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں 17 نومبر 1950 میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مصطفی علی ہمدانی ممتاز براڈ کاسٹر تھے جنہوں نے تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی رات لاہور ریڈیو سے پاکستان کی آزادی کا اعلان کیا۔ صفدر ہمدانی نے ابتدائی تعلیم لاہور میں ہی حاصل کی اور گریجویشن بھی ایف سی کالج، لاہور سے کی۔ اس کے بعد جامعہ پنجاب سے صحافت میں ایم۔ اے کیا۔ 1973 میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروڈیوسر وابستہ ہوئے۔ دورانِ ملازمت ریڈیو اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دیں اوربیرون ملک ریڈیو پالینڈ اور چار سال تک ریڈیو جاپان میں بھی خدمات انجام دیں۔ نیز جب 1992 میں برطانیہ میں رہائش اختیار کی تو تقریباً بیس برس تک بی بی سی اردو سے وابستہ رہے ہیں۔ صفدر ہمدانی پچھلےلگ بھگ تین عشروں سے برطانیہ سرے میں سکونت پزیر ہیں اور وہیں سے پہلے چار سال تک القمر آن لائن اور پھر 2008 میں عالمی اخبار کے نام سے ای-اخبار کا اجرا کیا ۔

صفدر ھمٰدانی نے ایف سی کالج سے گریجویشن کے بعد جامعہ پنجاب سے صحافت میں ایم اے کیا اور 1973 میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروڈیوسر وابستہ ہوگئے. صفدر ھمٰدانی نے ریڈیو پاکستان میں اپنی ملازمت کے دوران ریڈیو کی اکیڈیمی کے علاوہ ریڈیو ہالینڈ اور تین برس سے زائد عرصے تک ریڈیو جاپان میں بھی خدمات سرانجام دیں .انکی غزلوں کا پہلا مجوعہ’ کفن پہ تحریریں’ 1974 میں لاہور میں شائع ہوا تھا اور بعد ازاں مختلف تصانیف کی اشاعت کے بعد 2003 میں انکی کتابیں ‘فرات کے آنسو’.مرثیوں کا مجموعہ.نورِ کربلا عزائی شاعری پہ تحقیق. اور’معجزہءِ قلم’رباعیات ،قطعات و قصائد کا مجموعہ. فروری 2004 میں شائع ہوا 2007 میں مرثیے کی دو کتابیں شائع ہوئیں جن میں سے ایک”زینت ہستی” ماں کے موضوع پر لکھا ہوا مرثیہ ہے جبکہ دوسری ”عطائے رضا” کے نام سے امام رضا علیہ السلام کا مرثیہ ہے۔ ” رو رہا ہے آسماں” مرثیوں کا ایک اور مجموعہ. مرثیہ نو تصنیف پڑھنے کے سلسلے میں وہ برطانیہ کے مختلف شہروں کے علاوہ ایران،جاپان، پاکستان (کراچی،لاہور،ملتان،مظفر گڑھ،اسلام آباد)، نیدرلینڈ، ہیگ ،ایمسٹرڈیم ،جرمنی میں فرینکفرٹ ،برلین،فشتہ، سٹٹگارٹ،فرانس،ناروے،سویڈن میں سٹاک ہولم ، ڈنمارک ،یونان، دبئی، ترکی، بلجیم،امریکہ (میامی ،ہیوسٹن،فلوریڈا ،نیوجرسی،کینڈا میں وینکور اور ٹورنٹو، شام, مصر ، فن لینڈ اور آسٹریلیا میں سڈنی اور میلبورن کے علاوہ آسٹریا میں ویانا اور کویت جیسےملکوں اورشہروں کا سفر کر چکے ہیں ۔

صفدر ہمدانی کی سربراہی میں القمر آن لائن نے عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

آصف جیلانی

آصف جیلانی لندن میں مقیم پاکستانی صحافی ہیں۔ انہوں نے اپنے صحافتی کرئیر کا آغاز امروز کراچی سے کیا۔ 1959 سے 1965 تک دہلی میں روزنامہ جنگ کے نمائندہ رہے۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران انہیں دہلی کی تہاڑ جیل میں قید بھی کیا گیا۔ 1973 سے 1983 تک یہ روزنامہ جنگ لندن کے ایڈیٹر رہے۔ اس کے بعد بی بی سی اردو سے منسلک ہو گئے اور 2010 تک وہاں بطور پروڈیوسر اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔2010 سے 2012تک القمرآن لائن سے وابستہ رہے۔

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

ڈاکٹر قمر یوسف زئی

ڈاکٹر قمر المنیر یوسف زئی افغان امور کے ماہر،اور تین عشروں تک بین الاقوامی امور کے استاد رہے۔ طالبان کے دور کے دوران اپنے کارہائے منصبی کے دوران قید بھی رہے۔ رحیم اللہ یوسف زئی اور قمر یوسف زئی دنیا بھر میں افغان امور کے ماہر کے طور پر اتھارٹی تسلیم کئے جاتے ہیں۔کینیڈا ٹی وی کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔
 
2009سے القمرآن لائن سے وابستہ ہیں۔
 
×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

شازیہ عندلیب

ناروے میں مقیم شازیہ عندلیب درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ راولپنڈی میں پیداہوئیں۔وقارالنساء اسکول راولپنڈی سے ابتدائی تعلیم اور اوسلو ہائی اسکول سے ایجوکیشن میں بیچلر آنرزکی ڈگری حاصل کی۔ ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی ورلڈ سروس سے کمپیرنگ کرتی رہیں۔

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

ناصر محمود کھرل

ناروے میں مقیم صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ناصر محمود کھرل نے 1990ء میں اپنے کیرئیر کا آغاز بطور کارپوریٹ لاء کنسلٹینٹ کیا ۔ جس نے بعد انہوں نے صحافت کو اپنا کیرئیر بنایا۔ ان کا شمار اسلام آباد کے معروف صحافیوں میں ہوتا ہے۔ پاکستان کے مختلف قومی روزناموں میں ان کے فیچرز اور انٹرویوز شائع ہوتے رہتے ہیں۔

ناصر محمود کھرل معروف بین الاقوامی مجلوں سے وابستہ رہے۔اسلام آباد سے شائع ہونے والے انگریزی مجلے سالیڈیرٹی انٹرنیشنل کے ساتھ ایسیوسی ایٹ ایڈیٹر کے طور پر منسلک رہنے کےعلاوہ کراچی سے شائع ہونے والے بین الاقوامی مجلے پاکستان پوسٹ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر کے فرائص سر انجام دیتے رہے.

انہوں نے ورسٹائل نیوز نیٹ ورک کے نام سے 1999ء میں ایک قومی نیوز ایجنسی کی بنیاد رکھی۔ 2010ء میں پاکستان میں ”توانائی ”کے حوالے سے پہلے پاکستانی مجلے ”انرجی انٹرنیشنل” کی اشاعت کا آغاز کیا۔

ناصر محمود کھرل کی کتاب” ڈپلومیٹک وائر ”تدوین کے مراحل میں ہے۔جس میں ناصرمحمود کھرل نے پاکستان میں تیس سے زائد سفراء کرام سے کئے گئے انٹرویوز کو ترتیب دیا ہے۔ ان کی شائع شدہ کتاب ”زمستانی ہوا”ان کے یورپ کے سفر اور تجربات و مشاہدات پر مبنی ہے۔

ناصر محمود القمرآن لائن سے بطور ایگزیکٹو ایڈیٹر وابستہ ہیں۔

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

ذبیح اللہ بلگن

Image

لاہور سے تعلق رکھنے والے ذبیح اللہ بلگن2000سے صحافت سے وابستہ ہیں اور چھ کتابوں کے مصنف ہیں جن میں’1)'(حلقہء یاراں ”2)'(”حریت کی راہ پر”(3)”غلت بیانیاں ”(4)”جہاد کشمیر و شکوک شہبات”(5)”جہاد میں خواتین کا کردار”(6)”معزز صحافی” شامل ہیں۔این این آئی، اوصاف اور جناح سے بھی ان کی وابستگی رہی ہے

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

سید برہان علی

سیدبرہان علی پاکستان کے ان چند صحافیوں میں سے ہیں۔ جنہوں نے صحافتی میدان میں باقاعدہ سپیشلائزیشن کرنے کے بعد قدم رکھا۔ سید برہان علی نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز عرب میڈیاسے کیا۔ جن میں ابوظہبی ٹی وی، لیبیا ٹی وی، KSA 1، العربیہ اور الاخباریہ شامل ہیں۔ پاکستان کی صف اول کی معروف نیوز ایجنسی این این آئی میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اسلام آباد سے بطور مدیر وابستہ رہے۔ جہاں پر انہوں نے میڈیا میں خواتین کے کردارکی منفی تصویر کشی کے حوالے سے کام کیا۔
سید برہان علی القمرآن لائن سے بطور مدیر اور رابطہ کار وابستہ ہیں

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

سرفراز احمد عباسی

سرفراز احمد عباسی اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اپنی صحافتی زندگی کا آغاز اسلام آباد کی مقامی صحافت سے کیا اور مختلف قومی روزناموں میں مدیر کے طور پر کام کرتے رہے۔ جس کے بعد 2002ء سے القمر آن لائن بحییثت مدیر وابستہ ہیں۔

×××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

ہاشم سید محمد بن قاسم

جناب محمد بن قاسم صاحب بین الاقوامی صحافت اور ادب سے گزشتہ تین دہائیوں سے وابستہ ہیں۔

آپ کے افکار، خیالات، افسانے، طنزومزاح، اور حالاتِ حاضرہ پر تبصرے اردو اور انگریزی میں شائع ہوتے رہے ہیں جن کا عنوان:۔۔جستجو۔۔The Questہے۔

آپ بلاد العرب کے سب سے پہلے روزنامہِ "اردو نیوز” کے لیے اس کی 1994میں اجراء کے وقت سے اس سے ایک آزاد قلم ادیب کی حیثیت سے وابستہ رہے، اور سعودی عرب کے سب سے بڑے اخبار عرب نیوز کےلیے بھی رپورٹنگ کی۔ ریاض سے ہی وہ پاکستان کی ایک اہم نیوز ایجنسی آن لائن نیوز نیٹ ورک کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

محمد بن قاسم مالی اور کمپیوٹنگ کے امور کے کنسلٹنٹ اور اداروں کی ترقّی اور ترویج و بقا، اور اس کے سماجی پہلوؤں پر دسترس رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں وہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کے لیے کام کرچکے ہیں۔ ان میں نیویارک کی کمپیوٹر ایسوسی ایٹس اور مشہور بین الاقوامی اکاؤنٹنگ فرم کے پی ایم جی انٹرنیشنل، اور کئی سعودی ہسپتال شامل ہیں۔ آپ سعودی عرب کی سب سے پہلی رسمی کمپیوٹر سوسائٹی کے بانی ممبران میں سے ہیں۔ ان کی دیگر جاری سرگرمیوں میں اردو انگریزی مسوّدات کی ادارت، اور اشاعت ہیں۔

جناب محمد بن قاسم صاحب کی تحریریں انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک وسیع حلقہ اشاعت اور قرات رکھتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر شائع شدہ مواد کے علاوہ، آپ کی ایک مقبول تصنیف "زرگرفت” ہے

××××××××××××××××××××××××××××

عتیق الرحمٰن

چکوال سے تعلق رکھنے والے عتیق الرحمٰن نے 2006 میں سدا نیوز میں بطور سب ایڈیٹر اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا۔ ڈیڑھ سال سدا نیوز کے ساتھ رہنے کے بعد  روزنامہ امت میں خدمات سر انجام دیتے رہے ۔

عتیق الرحمان 2007 سے القمرآن لائن کے ساتھ ادارتی امور کے نگران کے طور پر منسلک ہیں

××××××××××××××××××××××××××××

6 تبصرے “ہمارے متعلق

Magasin De Sac Longchamp کو جواب دیں جواب منسوخ کریں