خلیجی خطے میں کشیدگی کم کرانے کے لیے روس کی کوششیں

ویب ڈسک —  روس کے صدر ولادی میر پوٹن پیر کے روز دس سال سے زیادہ عرصے کے بعد سعودی عرب کے دورے پر جا رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی علاقے میں موجود کشیدگیاں کم کرنے میں وہ ایک مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے سعودی عرب، خلیجی مزید پڑھیں

گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب

ویب ڈیسک —  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوریو گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گنگولی کو برجیش پٹیل سے سخت مقابلے کا سامنا تھا جنہیں معروف صنعت کار اور انٹر نیشل کرکٹ کونسل کے سابق چیئرمین اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے مزید پڑھیں

شام کی فوج ترک حملے کے خلاف کردوں کی مدد کو آ گئی

ویب ڈسک —  شمالی شام میں کردوں پر ترک فورسز کے حملوں کے بعد شام کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے کردوں کی مدد کے لیے سرکاری فوجوں کو ترکی کی سرحد کے ساتھ تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے حکم دیا تھا کہ ان تمام علاقوں مزید پڑھیں

آزادی مارچ کی تیاریاں، مولانا فضل الرحمن کی ڈنڈا بردار فورس کی ریہرسل

جمعیت علما اسلام (ف) کا ‘آزادی مارچ’ 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنا ہے لیکن اس سے قبل اس کے رضا کاروں نے ابھی سے تربیت شروع کردی ہے۔ خاکی رنگ کے لباس میں ملبوس انصار الاسلام نامی اس سیکیورٹی ٹیم پر حکومت نے مقدمات درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اس مزید پڑھیں

‘زندگی تماشا’ بوسان فلم فیسٹیول ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

ویب ڈیسک —  پاکستان کے فلم ساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی پنجابی فلم ‘زندگی تماشا’ (سرکس آف لائف ) نے ریلیز سے قبل ہی جنوبی کوریا کے ‘بوسان’ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ‘کم جی سیوک ایوارڈ’ حاصل کرلیا ہے۔ اس بات کا اعلان خود سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد پیرس روانہ

اسلام آباد —  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ابتدائی اجلاس 13 سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہو رہا ہے، جس کے لیے وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے مزید پڑھیں

’پشاور مارکیٹ کا معاملہ سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘

اسلام آباد —  پاکستان اور افغانستان کے درمیان پشاور میں تجارتی مارکیٹ کی ملکیت کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان دفتر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’افغانستان کی طرف سے پاکستان کے عدالتی نظام سے متعلق بیان درست نہیں‘‘۔ پاکستان مزید پڑھیں

عمر اکمل کی ناکامی پر مکی آرتھر کے چرچے کیوں؟

ویب ڈیسک —  پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کی تین سال بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں مایوس کُن واپسی پر اُنہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ عمر اکمل نے آخری بار ستمبر 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی تھی۔ تین سالہ وقفے کے بعد اُنہیں دوبارہ ٹیم میں مزید پڑھیں

مارچ روکنے کے خلاف لبریشن فرنٹ کا دھرنا

مظفرآباد —  کشمیر کی خود مختاری کی حامی تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنوں اور حامیوں نے چار روز قبل چکوٹھی کے راستے سری نگر کی جانب مارچ شروع کیا تھا، جسے پاکستانی کنٹرول کے کشمیر کی انتظامیہ نے کنٹرول لائن سے کچھ فاصلے پر روک دیا ہے۔ مارچ کے روکے جانے کے خلاف مزید پڑھیں