بھارت: ‘ایپل’ کی وارننگ کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کا فون ہیکنگ کا الزام، تحقیقات کا اعلان

نئی دہلی —  ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کی جانب سے بھارت کے ایک درجن سے زائد اپوزیشن رہنماؤں کو ’اسٹیٹ ایکٹرز‘ کی جانب سے ان کے فونز کی ممکنہ ہیکنگ کی وارننگ آنے کے بعد ایک سیاسی تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کا الزام ہے کہ حکومت ان کی جاسوسی کرانے کی مزید پڑھیں

پاکستان سے بے دخل افغان باشندوں کو صوبہ قندوز اور سر پل میں بسانے کی منصوبہ بندی

پشاور —  پاکستان سے افغان مہاجرین کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے جن کے لیے سرحد پر دونوں جانب کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ البتہ ان کیمپوں میں سہولیات کے فقدان کے سبب لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان سے واپس اپنے وطن لوٹنے والے افغان باشندوں کے لیے مزید پڑھیں

سابق نیول اہلکاروں کو سزائے موت؛ کیا بھارت اور قطر کے تعلقات خراب ہو رہے ہیں؟

نئی دہلی —  بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہل کاروں کو قطر کی ایک عدالت کی جانب سے جمعرات کو سنائے جانے والے سزائے موت کے فیصلے پر بھارت میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ عالمی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں بلاتاخیر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ ماہرین کے مطابق مزید پڑھیں

بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم سے استعفے کا مطالبہ، اپوزیشن رہنماؤں پر اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک —  بنگلہ دیش میں حزبِ اختلاف کی اہم ترین جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی مرکزی قیادت اور 150 اہم ترین رہنماؤں کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں جنوری 2024 میں عام انتخابات ہونے ہیں۔ حزبِ اختلاف کی جماعتیں اس سے مزید پڑھیں

بھارت: کیرالہ میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی ریلی سے حماس رہنما کے خطاب پرتنازع

نئی دہلی —  بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر ملاپورم میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیےریلی سے غزہ کی عسکری تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل کی ورچوئل شرکت سے ایک تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ اس وقت کیرالہ سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیں

بھارت: کوچی میں مسیحی برادری کی تقریب میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک —  بھارت کی ساحلی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں مسیحی برادری کی دعائیہ تقریب میں دھماکوں کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی اخبار ‘انڈین ایکسپریس’ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ یہ مزید پڑھیں

بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم سے استعفے کا مطالبہ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

ویب ڈیسک —  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس نے سیاسی کشیدگی کو روکنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں اور اس کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔ مظاہرین وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے تا کہ ایک مزید پڑھیں

کیا کشمیر کی سرحد پر پاکستان اور بھارت کا جنگ بندی معاہدہ خطرے میں ہے؟

سرینگر —  پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع کشمیر میں سرحد پر دونوں ممالک کی فورسز کے مابین گزشتہ 10 روز میں دوسری مرتبہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلےکے بعد سرحدی علاقے کے مکین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ کہیں سرحدی صورتِ حال ایک مرتبہ پھر ماضی کی طرح نہ ہوجائے۔ مزید پڑھیں

اسرائیل کا مطالبہ؛ ‘بھارت کے لیے حماس کو دہشت گرد قرار دینا آسان نہیں ہو گا’

نئی دہلی —  اسرائیل کی جانب سے بھارت سے حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کے مطالبے پر مبصرین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے یہ اتنا آسان نہیں ہو گا جب کہ بعض کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل کی حمایت کے ساتھ مزید پڑھیں

بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہل کاروں کو قطر میں سزائے موت کا حکم

نئی دہلی —  قطر کی ایک عدالت نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہل کاروں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ وہ ایک نجی کمپنی ’ال دہرا گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز‘ میں کام کر رہے تھے۔ یہ کمپنی قطر کی مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو ٹریننگ اور متعلقہ خدمات فراہم کرتی تھی۔ مزید پڑھیں