اہم ترین

اورنگی میں لبیک پاکستان کے پرچم پھاڑنے پر تصادم

ایم کیو ایم کے کارکنان قطر موڑ پر اپنے پارٹی پرچم لگانے کیلئے علاقہ مکینوں کے منع کرنے پر باز نہ آئے
تحریک لبیک کے کارکنان بھی پہنچ گئے، تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی،ایم کیو ایم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں
کراچی( کرائم ڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں متحدہ کارکنان نے تحریک لبیک پاکستان کے پرچم پھاڑ ڈالے پرجس پر لبیک کارکنوں سے تصادم ہوگیا۔ جمعہ کی شام ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کی جانب سے آج ٹنکی گراؤنڈ میں ہونیوالے جلسے کے حوالے سے علاقے میں پارٹی پرچم لگائے جارہے تھے اس دوران ایم کیو ایم کارکنان نے قطر موڑ پر پہلے سے لگے تحریک لبیک کے پرچم پھاڑ کر اپنے پارتی پرچم لگادیئے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے متحدہ کارکنان کو منع بھی کیا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی‘ اطلاع ملتے ہی تحریک لبیک کے کارکنان موقع پر پہنچ گئے اور احتجاج کیا جس پر متحدہ کارکنان کی جانب سے کہا گیا کہ پرچم پہلے سے ہی پھٹے ہوئے تھے اس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی‘ بعد ازاں علاقے کے کچھ معززین نے بیچ بچاؤ کرایا۔ تاہم متحدہ کارکنان نے لبیک کارکنوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button