ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق خطرے میں،ایم کیوایم اور تحریک انصاف کا کٹھ پتلی اتحاد کراچی پر قبضہ کرناچاہتاہے ،بلاول بھٹو

جی ڈی اے، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اتحاد حقوق چھیننے کیلئے بنا‘ہم اس کٹھ پتلی اتحاد اور حکومت کیخلاف کھڑے رہیں گے سر نہیں جھکائیں گے
میںایک عظیم جدوجہد کرنے کیلئے نکلا ہوں اور یہ کام غیر جمہوری قوتوں کو ناکام کرناہے‘ گڑھی خدا بخش میںچیئرمین کا ورکرز کنونشن سے خطاب
لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آج بھی وفاق خطرے میں ہے۔ ایم کیوایم اور تحریک انصاف کا کٹھ پتلی اتحاد کراچی پر قبضہ کرناچاہتاہے ،پیپلز پارٹی اس کٹھ پتلی اتحاد اور حکومت کیخلاف کھڑی رہے گی ، میںایک عظیم جدوجہد کرنے کیلئے نکلا ہوں اور یہ کام غیر جمہوری قوتوں کو ناکام کرناہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد عوام کے حقوق چھیننے کے لیے بنایا گیا۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہے، صوبوں کا حق کھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، یہ سندھ حکومت کو گرانے کی ایک سال سے ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کراچی کے 3 اسپتال نہیں چلا سکتے، کے فور کے لیے پیسہ کیا دیں گے، ہم اس کٹھ پتلی حکومت کے ظلم برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر سر نہیں جھکائیں گے۔چیئرمین پی پی پی نے وفاقی حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ جتنا ظلم کرنا ہے کر لو، جسے گرفتار کرنا ہے کر لو، ہم اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خود مختاری اور ملک کو متفقہ آئین دیا۔بلاول کا کہنا ہے کہ عوام دشمن قوتوں کو قائدِ عوام کے کارنامے برداشت نہ ہو سکے، بھٹو کو جیل میں ڈال دیا لیکن وہ اصولوں پر قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے کر شہید کر دیا گیا اور بی بی کو سکھر جیل میں ڈالا گیا، ان کے 2 بھائی بھی شہید کیے گئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو عوام کی امید اور غریب کی آواز تھیں، وہ آخری دم تک دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا، پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ جیسے انقلابی اقدامات کیے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کو 1973کا آئین برداشت نہیں ہوتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں