ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر کیساتھ غداری کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے، سراج الحق

کشمیر ایشو پر وزیراعظم نے سیاسی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا‘حکومت اچھل کود میں لگی ہوئی ہے
ملکی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت اسلامی ممالک کا مودی کو اعزازات دینا ہے‘ خطاب
کوئٹہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو پر وزیراعظم نے سیاسی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا۔ ملک کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ کشمیر کے ساتھ غداری کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔کشمیر کے لوگ پاکستان کے طرف دیکھ رہے ہیں لیکن حکومت صرف اچھل کود میں لگی ہوئی ہے۔ صرف بیانات دئیے جا رہے ہیں عملاً کچھ نہیں کیا جا رہا۔عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ان اسلامی ممالک کی جانب سے مودی کو اعزازات دینا ہے جو ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے اب تک مسئلہ کشمیر پر سیاسی قیادت کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں کی حالانکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو بار سیاسی قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں لیکن پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک خاموش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں