ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے کراچی سے تاجروں کی روانگی

کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر، ایس ایم عالم اور جاوید شمس اسلام آباد پہنچ گئے، آج شام بڑا قافلہ روانہ ہوگا جس میں بڑے تاجر شامل ہیں
سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی، سلیم میمن ، کاشف صابرانی، سلیم راجپوت، انصار بیگ اور دیگر نے تیاری مکمل کرلی
ایف بی آر کے چیئرمین ہٹ دھرمی پر قائم ہیں، تاجروں کی کوئی بات نہیں سن رہے، احتجاج پر مجبور کیا گیا ہے، جمیل پراچہ
کراچی (کامرس رپورٹر) اسلام آباد میں ایف بی آر کی پالیسیوں کیخلاف 9 اکتوبر کو ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے کراچی سے تاجروں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہفتہ کی شب کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر اور اولڈ سٹی تاجر اتحاد کے ایس ایم عالم اسلام آباد روانہ ہوئے جبکہ اتوار کو انجمن تاجروان کے مرکزی صدر وقار حمدی میمن اور کراچی کے صدر جاوید شمس کی قیادت میں قافلہ روانہ آج شام کراچی سے بہت بڑا قافلہ روانہ ہوگا۔حکومتی پالیسیوںاور بھاری ٹیکسوں کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کیلئے جانے والے کراچی کے تاجروں کا ٹرین مارچ کا آغاز آج سے ہوگا چلو چلو اسلام آباد چلو۔ تفصیلات کے مطابق سندھ تاجراتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ۔آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی۔سندھ تاجر اتحاد کے صدر سلیم میمن وائس چیئرمین کاشف صابرانی۔ سینئر نائب صدر سلیم راجپوت۔سیکرٹری جنرل محمدعبدالرحمن خان۔ نائب صدر ارشد خان مقصود فراز آفرین صدیقی۔ اسماعیل لاپوریہ۔مرزاصادق بیگ۔ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری احمد شمسی۔فیصل جان کبیر۔ آصف پاستا۔عثمان صدیقی۔طیب صدیقی۔انصار بیگ قادری۔ عبدالحسیب اخلاق۔زبیر علی خاں ودیگر آج رات کو کینٹ اسٹیشن سے اسلام آباد روانہ ہونگے سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے نمائندہ آغاز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کیخلاف فیصلہ رکن رائونڈ کیلئے جارہے ہیں۔ مسلسل رابطوں اور ملاقاتوں کے باوجود ایف بی آر کے چیئرمین تاجروں کی کوئی بات ماننے کو تیار نہیں ہے اور اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں ہم انہیں بتائیں گے کہ تاجروں کی طاقت کیا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ تاجروں کو احتجاج پر مجبور کیا گیا ہے اگر مطالبات مان لئے جائیں تو دھرنا اب بھی ملتوی ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں