
کسٹم حکام اور پولیس مل کر کام کرینگے، سفارش پر فوری فورس مہیا کیا جائے گی، کراچی پولیس چیف
کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹم حکام اور پولیسکا مل کر کام کرنیکا فیصلہ کرلیا ، کسٹم حکام کی سفارش پر فوری فورس مہیا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیرقانونی درآمد سامان کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، شہرکے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندی مزیدبڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔کسٹم اور پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے داخلی مقامات یعنی گڈاپ،موچکو،ٹول پلازہ اور گھگھرپھاٹک پرمشترکہ کام کیاجائے گا۔ اس حوالے کراچی پولیس چیف نے احکامات جاری کردیے ہیں۔پولیس چیف کراچی غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ کسٹم کی سفارش پرپولیس نفری فوری فراہم کی جائیگی،تمام ڈی آئی جیزاسمگل شدہ سامان کیخلاف کریک ڈائون کریں اور برآمد شدہ سامان کسٹم کے حوالے کریں گے۔انہوں نے اپنے ماتحت افسران کو جاری کردہ ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ کارروائیوں کے حوالے سے پولیس افسران فوکل پرسن کوتحریری اطلاع دیں گے۔