ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حب اوتھل میں ہندو تاجر قتل، تاجروں کا احتجاج بلوچستان اور کراچی کا زمینی رابطہ منقطع

جمعہ خان ہوٹل کے قریب آر سی ڈی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فائرنگ کرکے اشوک کمار کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے، پولیس
مقتول کی لاش اسپتال منتقل، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، پولیس کا جائے وقوع کا معائنہ، ایس ایچ او اوتھل کے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات
کراچی (کرائم رپورٹر) حب اوتھل میں ہندو تاجر کو قتل کردیا گیا، قتل کے خلاف تاجروں کا احتجاج، بلوچستان اور کراچی کو ملانے والی مین شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے اوتھل جمعہ خان ہوٹل کے قریب آر سی ڈی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اشوک کمار کو ہلاک کر کے فرار ہو گئے واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو فوری طور پر حب سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول تاجر اور اوتھل کا رہائشی تھا، تاہم واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا جبکہ مقتول کی ہلاکت کے بعد تاجر برادری کی بڑی تعداد کی جانب سے مین آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا بعدازاں ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کرادی اور مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں