ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کی صفائی میں ترکش کمپنی کی دلچسپی

وزیر اعلیٰ کی ترکش کمپنی کے وفد سے ملاقات‘ شہر میں صفائی کے کام پر تبادلہ خیال
ہم ترکی کی کمپنی کو کراچی میں کام کرنے پر ہر قسم کی سہولیات دیں گے‘ ناصر حسین شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترکش کمپنی کی جانب سے کراچی میں صفائی کے کام پر دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ترکش کمپنی کے وفد سے ملاقات ہوئی، جس میں کراچی میں صفائی کے کام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ترکش کمپنی لاہور میں صفائی کا کام کرتی ہے اور اب یہ کراچی میں بھی صفائی کے کام میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ترکش کمپنی اپنا پرپوزل سندھ حکومت کو بھیجے گی تاکہ مزید فیصلہ ہوسکے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ترکش کمپنی کو پی پی پی موڈ پر بھی کراچی میں صفائی کا کام کرنے کی پیش کش کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے ایک ضلع میں اتنا کچرا پیدا ہوتا ہے جتنا پورے لاہور سے پیدا ہوتا ہے۔ ترکش کمپنی کو کراچی میں وسیع کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ترکش کمپنی کے کاموں میں گھروں سے کچرا اْٹھانا، جی ٹی ایس لے جانا، سڑکوں راستوں کی صفائی اور لینڈ فل سائیٹ لے جانا شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم 6 جی ٹی ایس شہر میں بنانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ترکش کمپنی کا وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے الگ اجلاس ہوا، جس میں ترکش کمپنی کو کراچی میں کام کرنے کے حوالے سے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران سید ناصر شاہ نے کہا کہ ہم ترکی کی کمپنی کو ہر قسم کی سہولیات دیں گے۔پی پی پی یونٹ کی بھی ترکی کے وفد سے الگ ملاقات ہوئی جس میں کچرا اْٹھانے اور صفائی کے کام پر پی پی پی موڈ پر کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں