ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹکا بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری

پولیس حکام نے شہر بھر میں گٹکا تیار کرنے والے افراد اور مقامات کی فہرست تیار کرلی، ان پولیس افسران و اہلکاروں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے جو گٹکا بنانے والوں کی پشت پناہی کررہے ہیں
کراچی کے ضلع غربی میں سب سے زیادہ گٹکا تیار اور فروخت کیا جاتا ہے، جیکسن، ماڑی پور، کلا کوٹ، بغدادی، کلری میں کچھ لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ کر گٹکا تیار کرتے ہیں رپورٹ
کراچی (کرائم ڈیسک) شہر میں گٹکا بنانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، پولیس حکام نے شہر بھر میں گٹکا تیار کرنے والے افراد اور مقامات کی فہرست تیار کرلی، اس کے ساتھ ساتھ ایسے پولیس افسران و اہلکاروں کی بھی نشاندہی کرلی گئی جو کہ مذکورہ افراد کی پشت پناہی کر رہے ہیں، سب سے زیادہ ضلع غربی میں گٹکا تیار کیا جاتا ہے۔ آئی جی کلیم امام نے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معاشی حب کراچی میں گٹکا اور ماوا جیسی مضر صحت اشیا بنانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اعلیٰ پولیس حکام نے فہرست تیار کرلی ہے جوکہ ہر ضلع کے مطابق تیار کی گئی ہے، سب سے زیادہ گٹکا ضلع غربی میں تیار کیا جاتا ہے۔ تیار کی گئی فہرست میں ڈسٹرکٹ سٹی میں 10 مقامات، ضلع شرقی میں 7، ضلع کورنگی میں 7، ضلع ملیر میں 9، ضلع جنوبی میں 4، ضلع غربی میں 32 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ضلع سٹی کے علاقوں جیکسن، ماڑی پور، موچکو، کلاکوٹ، بغدادی اور کلری میں گٹکا تیار کیا جاتا ہے جن میں سے بعض افراد اپنے ہی گھروں پر جبکہ کچھ دوسرے مقامات پر گٹکا تیار کرتے ہیں، اسی طرح ضلع شرقی میں بریگیڈ، شاہ فیصل کالونی، الفلاح، پی آئی بی کالونی، سولجر بازار اور فیروز آباد کے علاقوں میں گٹکا تیار کیا جاتا ہے سولجر بازار میں گٹکے کی پشت پناہی کرنے والوں میں جمشید کوارٹرز تھانے کا اے ایس آئی منگھو خان شامل ہے۔ ضلع کورنگی کے علاقوں میں لانڈھی، کورنگی صنعتی ایریا، زمان ٹائون شامل ہیں۔ لانڈھی میں سب انسپکٹر منظور آرائیں اور کانسٹیبل یوسف پشت پناہی کرتے ہیں۔ ضلع ملیر میں ابراہیم حیدری، ملیر سٹی، شاہ لطیف ٹائون، سکھن، سعود آباد اور کھوکھراپار کے علاقوں میں گٹکا تیار کیا جاتا ہے، ابراہیم حیدری تھانے کا ہیڈ کانسٹیبل محرر اعجاز جبکہ کھوکھرا پار میں شیخ نامی پولیس اہلکار گٹکا تیار کرنے والوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ضلع جنوبی کے علاقوں چاکیواڑہ، آرام باغ، ڈیفنس، کلفٹن اور بوٹ بیسن میں گٹکا تیار کیا جارہا ہے۔ ضلع غربی میں مومن آباد، سرجانی ٹائون، اورنگی ٹائون، مدینہ کالونی، بلدیہ ٹائون، سعید آباد، سائٹ اے، پاک کالونی اور پیرآباد میں گٹکا تیار کیا جارہا ہے، مدینہ کالونی میں پولیس کانسٹیبل مسرور اور تھانہ کا ہیڈ محرر جبکہ دیگر علاقوں میں علاقہ پولیس پشت پناہی کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گٹکا تیار کرنے والے اب شخصی ضمانت حاصل نہیں کر سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں