ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی منظوری

پرائیویٹ گھروں پر 400 سے 4 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیکس
سرکاری گھروں پر 300 سے ایک ہزار تک ماہانہ ٹیکس عائد کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے گھروں پر صفائی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کو ایک اور ٹیکس کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی ہے۔7 رکنی کمیٹی نے صفائی ٹیکس لگانے کے لیے سفارشات کی تھیں۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے صفائی ٹیکس لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اجلاس میں سفارشات کی منظوری دی گئی تھی۔ سرکاری گھروں پر 300 سے ایک ہزار تک ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔پرائیویٹ گھروں پر 400سے 4 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔مختلف مراکز ،بلیو ایریا کی عمارتوں پر 4 سے 5 روپے فی مربع فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔شہری اور دیہی علاقوں کی سرکاری عمارتوں پر 2روپے فی مربع فٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔پٹرول پمپس، ہوٹلز ، شادی ہالز اور انڈسٹریل ایریا پر بھی سفائی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں