ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارسا کے ذریعے پانی کی تقسیم سے سندھ کو مسائل کا سامنا ہے

مسلسل وفاق سے رابطہ کررہا ہوں لیکن ہمارے نامزد کردہ ممبر کاتقرر نہیں کیا جا رہا‘مراد علی شاہ
وفاق کا ممبر ہمیشہ سندھ سے ہوتا رہا ہے‘ اکتوبر 2017سے نشست خالی ہے ‘ سندھ اسمبلی میں بیان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ارسا کے ذریعے پانی کی تقسیم کے بعد سندھ کو مسائل کا سامنا ہے ۔1991کے آبی معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جا رہا‘ 2000سے لیکر آج تک سندھ سے ارسا کے لیے ممبر کا تقرر نہیں کیا گیا‘وفاق کا ممبر ہمیشہ سندھ سے ہوتا رہا ہے‘ اکتوبر 2017سے ارسا میں وفاق کے نمائندے کی نشست خالی ہے۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں ایک پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں اسمبلی کا شکرگزار ہوں کہ اس نے کے سی آر پر ایک اہم قرارداد منظور کی‘ وہ ہم نے وفاقی حکومت کو بھیج دی ہے‘ ارسا کے 4 صوبائی ممبران ہوتے ہیں اور ایک فیڈرل حکومت کا ہوتا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں مسلسل وفاق سے رابطہ کررہا ہوں لیکن ہمارانامزد کردہ ممبر کاتقرر نہیں کیا جا رہا ‘یہ سلسلہ 2000 سے جاری ہے‘ یہ معاملہ اپریل 2018 میں سی سی آئی میں بھی اٹھایا گیا تھا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے سی سی آئی کی ہائی لیول کمیٹی بنائی ہے‘ کمیٹی کی سربراہی اٹارنی جنرل کر رہے ہیں‘ کمیٹی نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ پانی کا استعمال معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ ایوان کے سامنے رکھنا چاہتاہوں‘ آبی معاہدے کے بعد ارسا کا قیام عمل میں آیا‘ ارسا میں سندھ سے ممبر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طے کیا گیا تھا کہ ارسا میں وفاق کا نمائندہ سندھ سے ہوگا‘ ارسا میں وفاق کے نمائندے کی مدت ختم ہوئی تو سندھ نے اپنی تجویز وفاقی حکومت کو ارسال کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو ارسا میں وفاق کے نمائندے کے لیے کو خط لکھا ہے‘ ارسا میں وفاق کے نمائندے کے لیے سندھ کے نمائندے کے بجائے براہ راست تقرر کیاگیا۔ مراد علی شاہ نے یاد دلایا کہ دور ا?مریت میں بھی ارسا میں سندھ کا نمائندہ رہا ہے‘ آج سندھ کے ساتھ ناانصافی کیوں ہو رہی ہے؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں