ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زون ایسٹ کی پولیس چوکیوں کو تالے ، انچارجز اور نفری تھانے منتقل

کورنگی اور شرقی کی تمام چوکیاں بند، خاتمے کا فیصلہ گزشتہ ماہ ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا
گڈاپ میں پکٹ پوائنٹ بنانے اور ایک چار کی نفری تعینات کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) زون ایسٹ کی تمام پولیس چوکیوں کو تالے لگادیے گئے ، انچارجز اور نفری تھانے منتقل ہونا شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق زون ایسٹ میں شامل گڈاپ ڈویژن ،کورنگی اور ضلع ایسٹ میں قائم تمام پولیس چوکیوں پر تالے پڑ گئے اور چوکیوں کو بند کرکے چوکی انچارجز اور پولیس نفری کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے چوکیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم فوری طور پر عملدرآمد نہیں ہوا تھا تاہم دو روز قبل مذکورہ چوکیوں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں گڈاپ ڈویڑن کے پولیس افسر نے بتایا کہ ڈی آئی ایسٹ سے درخواست کی جارہی ہے کہ چوکیوں کو مسمار کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور اس کے لیے چوکیوں کے حوالے سے بنائی جانے والی تحقیقاتی ٹیم میں شامل اور دیگر افسران گزشتہ روز ڈی آئی جی ایسٹ کے پاس بھی گئے تھے جہاں چوکیوں کو قائم رکھتے ہوئے اسے پکٹ پوائنٹ بنانے اور ایک چار کی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ چوکیوں کی بحالی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے تاہم اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں