ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونیک موٹر سائیکل کا ایک اور شاہکار نئے ماڈل نے مارکیٹ میں دھوم مچادی، ریکارڈ سیل

دکانداروں ، ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز نے UD-70 ایکسٹریم ماڈل 2020-21 کو انتظامیہ کی انتھک محنت قرار دیدیا
صارفین کو اعلیٰ کوالٹی فراہم کریں گے، کوالٹی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرتے، اویس گھانگرا کی بات چیت
کراچی( بزنس ڈیسک) یونیک موٹر سائیکل بنانے والے ادارے نے ایک اور شاہکار متعارف کرادیا ۔ یونیک موٹر سائیکل کے نئے ماڈل2020-21نے پہلے دن ہی مارکیٹ میں دھوم مچادی‘ ریکارڈ سیل دکانداروں‘ ڈیلرز ‘ ڈسٹری بیوٹر کااظہار اطمینان نئے ماڈل کو انتظامیہ کی انتھک محنت قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس موٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ کے معروف برانڈ یونیک موٹر سائیکل کے نئے ماڈل یو ڈی70 ایکسٹریم2020-21 کی پہلے دن ہی مارکیٹ میں دھوم نئے ماڈل کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دکانداروں‘ ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز نے نئے ماڈل کو کامیاب ماڈل قرا ر دے دیا اس سلسلے میں یونیک موٹر سائیکل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اویس گھانگھرا نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل کرم ہے کہ آج ہم نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے اور نیا ماڈل2020-21 ء مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ماڈل میں ہم نے اس بار بہت ساری تبدیلیاں کی ہیں جن میں دلکش اسٹیکر نئے انڈیکٹر‘ نیو اسپیڈ و میٹرو‘ ہیڈ لائٹس ‘ فرنٹ بیچ لوگو‘ سیٹ ٹیک‘ بیک لائٹس‘ نیو شاکس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیک موٹر سائیکل کی تیاریوں میں مینجمنٹ اور ٹیکنیکل اسٹاف کی انتھک محنت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر نعیم دھوراجی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ جن کی کاوشوں سے نئے ماڈل کو صارفین کو اعلیٰ کوالٹی فراہم کریں ہم کبھی بھی کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ یونیک موتر سائیکل روز اول سے یونیکہے‘ یونیک موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ یونیک آٹو رکشہ‘یونیک جنریٹر اور یونیک بیٹری بھی کامیابی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے تمام صارفین سے کہا کہ ان کا یونیک پر اعتماد ہمارا حوصلہ بڑھاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یونیک نام ہی اعتماد کا ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ بھی یونیک موٹر سائیکل کی تیاری میں کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کریں گے تاکہ صارفین آرام دہ سفری سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں