ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

24 گھنٹوں میں مزید 397 افراد کورونا کا شکار‘ تعداد 3277 ہو گئی

کراچی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے۔

قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

اعداد شمار کے مطابق پنجاب میں 1493، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 15 مریض ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں