ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرائم پیشہ گروہ نے بہاولپور کے ممتاز عالم دین شیخ عبدالطیف کی زرعی زمین پر قبضہ کر لیا

بہاولپور( القمرآن لاءن)جرائم پیشہ اور بلیک میلنگ میں ملوث بدنام زمانہ گروہ نے بہاولپور کے ممتاز و جید عالم دین اور شہر کی معروف سماجی شخصیت الشیخ عبدالطیف کے ڈیری فارم اور زرعی زمین پر قبضہ کر لیا۔ ملزمان نے ٹھیکے پر لی گئی زمین خالی کرنے کے مطالبہ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔الشیخ عبدالطیف نے اعلیٰ حکام سے اپنی زمین پر سے غیر قانونی قبضہ چھڑانے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے۔مذکورہ گروہ بلیک میلنگ ، قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے حوالہ سے معروف ہے اور گروہ کے سرغنہ سلیم و دیگر کے خلاف تھانہ سول لائن اور دیگر پولیس تھانوں میں پہلے سے کئی مقدمات بھی درج ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وسیم ولد شریف نے تین سال قبل کراچی شفٹ ہونے والے الشیخ عبدالطیف کی ایک ایکڑ زرعی زمین ٹھیکے پر لی اور ڈیری فارم پر موجود جانور خریدے تھے۔ اس موقع پر وسیم نے خریدے گئے جانور متبادل زمین کا بندوبست ہونے تک عارضی طور پر اسی ڈیری فارم پر رکھنے کی اجازت مانگی تاہم بعد ازاں اس نے یہ ڈیری فارم اپنے بہنوئی سہیل ناصرجو کہ بلیک میلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ سلیم کا کارخاص ہے، اسے دے دیا جو اسے خالی کرنے کیلئے ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔ممتاز عالم دین الشیخ عبدالطیف نے اس سلسلہ میں پولیس کے اعلیٰ حکام کو درخواست بھی دی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کراچی سے واپس بہاولپور آنے کے بعد انہوںنے سہیل ناصراور شاہین اختر جن کا اس وقت ڈیری فارم پر قبضہ ہے، ان سے ڈیری فارم اور ٹھیکے پر لی گئی زمین خالی کرنے کا کہا لیکن کچھ عرصہ تک ٹال مٹول سے کام لینے والے عناصر نے اب زمین کا قبضہ دینے سے ہی انکار کر دیا ہے جبکہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ سلیم، سہیل ناصر اور شاہین اختر نامی خاتون پولیس کو جھوٹی درخواست دیکران کی کردار کشی اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الشیخ عبدالطیف نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر سے ان کے ڈیری فارم اور زمین کا قبضہ چھڑایا جائے ۔ شہر کی سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات نے بھی بلیک میلنگ میں ملوث گروہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں