ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلا کشمیری نوجوان جنہوں نے کوفی عنان اسکالرشپ حاصل کی

کشمیری نوجوان مرزا صائب بیگ، نے کوفی عنان اسکالرشپ اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے بلیواٹنک اسکول آف گورنمنٹ میں عوامی پالیسی کے مطالعہ کے لئے ویڈن فیلڈ ہاف مین اسکالرشپ حاصل کی ہے۔

مرزا صائب بیگ پہلے کشمیری نوجوان ہیں جنہوں نے کوفی عنان اسکالر شپ حاصل کی ہے۔ 

پیشہ سے ایک وکیل مرزاصائب بیگ کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے ہے۔ انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ ، حیدرآباد میں قانون کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ اس وقت وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ، بلاوٹنک اسکول میں عوامی پالیسی کے کلاسز دینے کے لئے موجود ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ مرزا صائب بیگ کچھ طلباء کے رابطے میں تھے جنہوں نے درخواست کے عمل میں ان کی مدد کی اور وہ اسکالرشپ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے 

بیگ کو ،75 لاکھ روپے سے زیادہ کی اسکالرشپ ملی ہے، جو آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم، رہائش ماہانہ وظیفہ و دیگر تمام اخراجات پر محیط ہے۔ 

بیگ ایک سرکاری تنظیم میں بحیثیت قانونی مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ تاہم جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد انہوں نے کچھ تبصرے شائع کئے تھے جنہیں اشتعال انگیز سمجھے جانے کے بعد بیگ نے سرکاری تنظیم میں اپنی قانونی مشیر کی ملازمت سے احتجاجی طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں