ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2130 لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی: رواں سال 2 ہزار 130 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھرتی کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکزوسپروائرز اورکمیونٹی مڈوائفری کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں رواں سال 2 ہزار 130 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھرتی کرنے کافیصلہ کیاگیا، اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ اس وقت صوبے میں 20 ہزار 446 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 770 سپروائزر مختلف علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں زیادہ ضرورت وہاں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی نئی اسامیوںکے لیے سروے کیا جائے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 50 سال کی عمرتک رٹائرمنٹ دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں