سندھ حکومت کا مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر کے مزارات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی لہر پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے، سندھ میں بھی کورونا کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس حوالے سے وزیر اوقاف سہیل سیال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سندھ بھر میں مزارات اور درگاہیں 28 مارچ سے بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ حکومت نے کل سے دوبارہ مزارات اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کی درگاہیں 8 اپریل تک بند رہیں گی، جب کہ صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہباز کا سالانہ سہ روزہ عرس بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں