کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل اوربدھ کے روز شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا، اور اس کے باعث منگل اوربدھ کے روز شہر میں گرمی کا پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دو روز میں صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، اور شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، تاہم سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے اورہوا میں نمی کا تناسب معتدل ہونے کے سبب ہیٹ ویو کے خدشات نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں