کراچی ہیٹ ویو : سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ

کراچی: شہرقائد میں ہیٹ ویو کے چوتھے روز سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویوکے چوتھے روزسمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے گرم وخشک ہوائیں چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ 5 روز کے لیے ہفتے تک جاری کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں