ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی پولیس کا چھاپہ، 17 طلبا گرفتار

کراچی: گڈاپ پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک فام ہاؤس پر چھاپہ مار کر 7 خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ حقہ، شیشہ، تمباکو اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کیا گیا تاہم حیران کن طور پر پولیس نے فام ہاوس کے مالک اور منیجر کو گرفتار نہیں کیا۔

گڈاپ پولیس نے فارم ہاؤس میں پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں یونیورسٹی کے 20 سے 25 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات موجود تھے جونشے میں دھت تھے۔

پولیس نے 188 اور 269 کے تحت 17 طلبا کو حراست میں لے لیا جن میں 7 طالبات بھی شامل ہیں جب کہ نشہ آور اشیاء بھی ضبط کرلی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں سب کی ضمانتیں منظور کرکے رہا کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے فام ہاوس کرائے پر دینے والے مالک اور منیجر کو مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر گرفتار کرنے کے بجائے جائے وقوعہ سے جانے دیا۔

گرفتار ہونے والوں میں ایک نوجوان اہم شخصیت کا بیٹا تھا جس نے گرفتاری کے وقت مزاحمت بھی کی اور اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے پولیس پارٹی کو معطل کرنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں