ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اندرون ملک فضائی سفر پر 600 روپے ٹیکس عائد

لاہور / کراچی: لاہور،کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کیلیے فضائی سفر کرنے والوں پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ٹکٹ پر 600 روپے کے نئے ٹیکس عائد کر دیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 17مئی سے پہلے خریدے گئے ٹکٹ پر سفر سے پہلے اضافی 600 روپے لیے جائیں گے۔ٹکٹ پر 100 روپے سیکیورٹی فیس اور 500 روپے ایمبارکشن فیس لی جائے گی۔ 17مئی کے بعد خریدے گئے ٹکٹ میں اضافی ٹیکس شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے خریدے گئے فضائی ٹکٹ پر 600 روپے کا ٹیکس لگانا ناانصافی ہے اور پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ پر اضافی چارجز کیسے لگائے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے ژوب کیلیے ہفتہ وار دو پرواز وں کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پہلی پرواز منگل کی صبح کراچی سے ژوب کیلیے روانہ ہوئی، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اور کیک کاٹا گیا،پرواز کے آغاز پر مسافروں نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور ایئر لائن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

سی ای او ارشد ملک کا کہنا تھا کہ مسافروں کو بہترین سروس فراہم کی جائیں،پرواز کے آغاز سے ژوب اور کراچی کے شہر یو ں اور کاروباری برادر ی کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا، پی آئی اے کراچی ژوب کراچی کیلیے ہر منگل اور جمعہ کو فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں