ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جشن گلگت میں بچوں کا ادبی میلہ، تین روزہ فیسٹیول میں رنگا رنگ پروگرام

بچوں کا ادبی تین روزہ جشن گلگت میں شروع ہو گیا جشن کا افتتاح چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے فیتہ کاٹ کے کیا۔
گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان لرنگ فیسٹول کے زیر اہتمام فاطمہ جناح گورنمنٹ ڈگری کالج فاروویمن گلگت میں تین روزہ بچوں کا ادبی جشن کا آغاز ہوا۔

پاکستان لرنگ فیسٹول سے ہزاروں بچے، اور اساتذہ سمیت والدین استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ بچوں کا ادبی فیسٹول کرونا کی تیسری لہر کے بعد اسکولوں میں واپس آنے والے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کرنا ہے۔اس تین روزہ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا اجاگرکرنا اور مطالعہ غوروفکر پر آمادہ کرنا ہے۔یہ میلہ بچوں کو مطالعے کی طرف راغب کرنے کی کوشش ہے۔ بچوں میں مطالعے کی عادت کو فروغ دینا اور اس کے ذریعے تخلیقی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔اس میلے کا محور بچوں میں مطالعے کی عادت کو فروغ دینا اور تعلیمی میدان میں تبدیلی کی کوشش ہے۔اس لیے میلے کا پہلا دن اساتذہ کے لیے مخصوص کیا گیا۔اس میں بچوں کا ادب سادہ اور دل چسپ پیرائے میں پیش کیا جارہا ہے۔تین روزہ بچوں کا ادبی جشن محکمہ تعلیم گلگت بلتستان،ادارہ تعلیم و آگہی (آئی ٹی اے) کے زیر اہتمام، برٹش کونسل پاکستان، روپانی فانڈیشن، آکسفارڈ یونیورسٹی پریس پاکستان، سٹیٹ بنک آف پاکستان،دی بنک آف پنجاب،ٹیلی نار پاکستان،سرینہ ہوٹلز، سائجیٹ سیورس پاکستان اور گلگت بلتستان ٹورسٹ پولیس کے اشترک سے کیا جا رہا ہے۔ان تین روہ فیسٹیول میں پارٹنر آرگنائزیشنز بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینگے۔ جن میں تھیٹر، سکٹس، پتلی تماشا، کتابوں کی رونمائی، تخلیقی لکھاری، ڈانس، داستان گوئی، ماحولیاتی تبدیلی، آرٹس اینڈ کرافٹس وغیرہ شامل ہونگی۔تین روزہ بچوں کا ادبی جشن میں دو دن طلباء، کے نام ہو گا جبکہ آخری دن اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں