ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک کی بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد / کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لئے ایک بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے شہری بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 5 روپے 95 پیسے، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک نے جنوری تا مارچ 2021 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کیلئے بجلی 5 روپے 95 پیسے، جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے، جنوری 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے، فروری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 49 پیسے، مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے، جب کہ اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی استدعا کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں