ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکٹرانک کچرے سے بنے جی سیون سربراہان کے مجسمے عوامی توجہ کا مرکز

برطانیہ کے جنوب مغربی جزیرہ نما میں مقبول سیاحتی مقام ‘کورنوال’ میں واقع کاربس بے میں جی سیون ملکوں کا تین روزہ سربراہی اجلاس جمعہ کو شروع ہو رہا ہے۔ ایک ماحول دوست گروپ کی جانب سے جی سیون کے سربراہوں کے نصب کردہ مجسمے اپنی انفردیت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ یہ مجسمے الیکٹرانک کچرے سے تیار کیے گئے ہیں۔

مجسمہ سازوں کا کہنا ہےکہ مجسموں کی تیاری میں جو الیکٹرانک کچرا استعمال کیا گیا ہے، اس کی خاص بات ہے کہ اس کچرے کو دوبارہ استعمال کے قابل بنا کر ان سے روزمرہ زندگی میں کام لیا جا سکتا ہے۔

ان سات مجسموں کی تیاری میں پرانے موبائل فون، کمپیوٹر اور یہاں تک کہ ویکیوم کلینر بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ جی سیون اجلاس کے ایجنڈے میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحول دوست مستقبل کو ممکن بنانے پر غور شامل ہے اور اس فن پارے کا مقصدبھی الیکٹرانک کچرے سے ماحول کو لاحق خطرے کی طرف توجہ دلانا ہے۔

برطانیہ کے تفریحی مقام کونوال میں جی سیون سربراہ اجلاس کے موقع پر آنے والے سیاح الیکٹرانک کچرے کے مجسموں میں بڑی دلچسپی لے رہے ہیں۔ 9 جون 2021

برطانیہ کے تفریحی مقام کونوال میں جی سیون سربراہ اجلاس کے موقع پر آنے والے سیاح الیکٹرانک کچرے کے مجسموں میں بڑی دلچسپی لے رہے ہیں۔ 9 جون 2021

اس فن پارے کو امریکہ کی ماؤنٹ رشمور کی مناسبت سے ماؤنٹ ری سائیکل مور’Mount Recyclemore’ کا نام دیا گیا ہے۔ ماؤنٹ رشمور میں امریکہ کے بانی پانچ صدور کے مجسمے پہاڑ پر تراشے گئے ہیں، جب کہ کورنوال میں جی سیون اجلاس میں شرکت کرنے والے سات رہنماؤں کے مجسمے بنائے گئے ہیں جن میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، امریکی صدر جو بائیڈن اور جرمن چانسلر انگلا مرکل شامل ہیں۔

امریکہ میں ماؤنٹ رشمور پر چٹانیں تراش کر پانچ بانی صدور کے مجسمے بنائے گئے ہیں۔

امریکہ میں ماؤنٹ رشمور پر چٹانیں تراش کر پانچ بانی صدور کے مجسمے بنائے گئے ہیں۔

فن پارے بنانے والے فن کاروں میں جو رش بھی شامل ہیں جنہیں الیکٹرانک ری سیل کمپنی میوزک میگ پائی نے اس کام کی ذمے داری دی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فن پارہ نقصان دہ الیکٹرانک کچرے سے نمٹنے کی ضرورت کی جانب توجہ دلانے میں کامیاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے سے بطور اقوام نہیں، بطور نسل انسانی نمٹنا ہو گا۔

میوزک میگ پائی کے شریک بانی اور سی ای او اسٹیو اولیور نے کہا کہ ہر سال پانچ کروڑ 30 لاکھ ٹن الیکٹرانک کچرا پیدا ہوتا ہے اور اس میں جی سیون ملکوں کا حصہ 40 فیصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں