ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غریب طبقےکی مالی مدد سمیت حکومت کی پہلی ترجیح عوام کو معاشی طورپرخودکفیل بناناہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ غریب طبقے کی مالی مدد سمیت حکومت کی پہلی ترجیح عوام کو معاشی طورپرخودکفیل بناناہے۔

وزیراعظم نے ان خیالات کااظہارکامیاب پاکستان پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ پاکستان میں معاشرے کے معاشی لحاظ سے کمزورطبقات کوغربت سے نکالنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔اجلاس کوکامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب ہنرمندپروگرام، کامیاب کسان اور کامیاب کاروبار کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔اجلاس کے دوران بتایاگیا کہ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کرداراداکرے گا اور لوگوں کو روزگارکے مواقع کی فراہمی کے ذریعے خودکفیل بنانے میں مدد دے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، معاونینِ خصوصی وقار مسعود، عثمان ڈار، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیئرمین حبیب بنک سلطان علی الانہ، طفر مسعود پریزیڈنٹ پنجاب بنک، متعلقہ اعلی حکام اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،اجلاس کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب کاروبار، کامیاب کسان اور کامیاب ہنرمند پروگرام، کم لاگت رہائشی سکیموں اور کامیاب پاکستان ہاؤسنگ کیلئے ہول سیل لینڈنگ کو ایک پروگرام، کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کرنے پر بریفنگ دی گئی. کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے اور لوگوں کو روزگار کیلئے خود کفیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا.

پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر نئے امید واروں کو کاروبار، کم لاگت رہائش اور زرعی قرضے فراہم کیے جائیں گے جو نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے، جی ڈی پی گروتھ اور لوگوں کو بنکاری کے دھارے میں شامل کرنے میں معاون ثابت ہونگے.

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے. ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے ہے، چین نے پچھلے تیس سال میں لاکھوں لوگوں کو ایسے اقدامات کے تحت غربت سے نکالا جبکہ بھارت اس میں ناکام رہا. حکومت کی اولین ترجیح نچلے طبقے کے لوگوں کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات سے انہیں روزگار میں خود کفیل بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں