ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے درمیان باہمی اتفاق کے ساتھ ساتھ باہمی اختلاف کے پہلو بھی موجود ہیں: پساکی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور امریکہ کے صدر جو بائڈن کی ملاقات کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ دونوں طرف سے نئے بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین پساکی نے کہا ہے کہ باہمی اتحاد کے حامل پہلووں کے ساتھ ساتھ باہمی اختلاف کے حامل پہلو بھی موجود ہیں۔

جین پساکی نے بائڈن کے واشنگٹن سے انگلینڈ کے دورے کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

امریکہ کی ایردوان۔بائڈن مذاکرات سے توقعات کے بارے میں سوال کے جواب میں پساکی نے کہا ہے کہ ” ایسے پہلو موجود ہیں کہ جن کے بارے میں ہمیں یقین  ہے کہ اگر ہم تعمیری شکل میں مل کر کام کریں تو  زیادہ بہتر ہو گا اور ایسے پہلو بھی موجود ہیں کہ جن کے بارے میں ہمارے درمیان شدید اختلاف رائے پایا جاتا ہے”۔

پساکی نےکہا ہے کہ جوبائڈن کے پہلے بیرونی دورے کے پروگرام میں صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کو  ترجیح دی گئی ہے۔ 14 جون کو بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران دو طرفہ ملاقات ڈپلومیسی کے لئے ایک اہم موقع ثابت ہو گی۔

اخباری نمائندوں کے اس سوال کے جواب میں کہ شام سے مشابہہ خصوصی موضوعات کے بارے میں آپ کیا کہتی ہیں؟ پساکی نے کہا ہے کہ بلاشبہ دونوں رہنما علاقائی سلامتی، کورونا وائرس اور اقتصادیات سمیت گلوبل برادری کو متاثر کرنے والے مسائل پر بات کریں گے۔ جیسے جیسے دو طرفہ ملاقات کا وقت قریب آتا جائے گا ہم آپ سے زیادہ معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں