ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے 4.4 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیشنل سیزمک مانیٹرنگ سینٹر کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی شام کو آنے والے زلزلے کی شدت 4.4 تھی۔

زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے خدشات کا اظہار کیا اور ایک دوسرے پوچھتے رہے کہ ان کی طرف بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

Image

نیشنل سیزمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز خیبر پختونخوا کے ضلع مینگورہ میں جنوب مشرقی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔

یاد رہے کہ رواں برس کے اوائل میں ملک کے شمالی علاقوں سمیت وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ یہ بھارت میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

The post اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں