ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد

کراچی: سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسٹیل مل ملازمین کی ترقی سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے کہا کہ اسٹیل مل چلانے کے لیے پیسے تک نہیں، آپ لوگوں کو بیٹھے بیٹھے تنخواہیں مل رہی تھیں، اسٹیل مل 2015 سے بند پڑی ہے، ترقی کس بات کی دی جائے؟۔

تفصیلات کے مطابق ملازمین نے کہا کہ اسٹیل مل کا آپریشنل بند ہے مگر سروس فراہم کر رہے تھے، 2011 سے ترقی درکار ہے۔ سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد کردی اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں