ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی: آج شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اوربوندا باندی ہوسکتی ہے جب کہ 26 اور27 جون کو باقاعدہ مون سون کے تحت شمالی پاکستان میں بارش متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق شہرکے شمال مشرق میں بننے والے تھنڈرسیلزکی وجہ سے کہیں کہیں آندھی چلے گی، آج شام کو شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اوربونداباندی ہوسکتی ہے جب کہ 26 اور27 جون کو باقاعدہ مون سون کے تحت شمالی پاکستان میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون سسٹم کا رخ مشرقی سندھ کی جانب منتقل ہوجائے گا، کل کراچی میں نچلی سطح کے بادلوں کے علاوہ سمندری ہوائیں چلیں گی، پری مون سون سسٹم کا رخ مشرقی سندھ کی جانب منتقل ہوجائے گا۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے کئی روزتک شہرمیں بوندا باندی ہونے کا امکان رہے گا، دیہی سندھ اورکراچی کے لیے جون کے آخرمیں آنے والا اسپیل قابل ذکربارشوں کا سبب نہیں بنے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں