ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم کا جلسہ 29 جولائی کو کراچی میں منعقد ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ 29 جولائی کو کراچی میں منعقد ہوگا۔

پشاور میں بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بکتربند گاڑیوں کو اپنے ملک کے وی آئی پیز کے خلاف استعمال کی گئی جو انتہائی شرمناک بات ہے، دھاندلی کی پیداوار حکومت ایسا ہی رویہ اختیار کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں پی ڈی ایم اپنے مؤقف پر قائم ہے اور حکومت کے خلاف عوامی قوت کے ساتھ تحریک کا عمل جاری ہے اور اسی ضمن میں 4 جولائی کو سوات میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکومت کے کردار کی وجہ سے پختونوں کا کردار، وقار اور باہمی احترام کی روایات پامال ہوگئی ہیں اور جس منصوبے کے تحت نئی نسل کو گمراہ کیا گیا جس کا مقصد مادرپدر معاشرہ تشکیل دینا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اپنے اس دعوے پر قائم ہیں کہ موجودہ حکومت کو یہودی ایجنڈے پر منتخب کیا گیا، یہ ایک بڑی جنگ ہے جسے ہمیں ہر حال میں جیتنا ہے۔

انہوں نے پی ڈی ایم کے لائحہ عمل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 29 جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کا بہت بڑا جلسہ ہوگا اور ایک مرتبہ پھر عوامی صفوں پر منظم کیا جائے گا اور عوامی قوت ہی اصل ہتھیار ہے اور جمہوری ہتھیار کو استعمال کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے بتایا کہ انتخابی اصلاحات کےلیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے فاٹا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام انتہائی ابتر حالات میں ہیں، ان سے پرانا نظام چھین لیا گیا اور نئے نظام کے کامیاب ہونے کی صورت نظر نہیں آتی ہے اور ایسے حالات ریاست اور ریاستی اداروں کے ناک کے نیچے پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت جھوٹ بول کر معاشی ترقی کے دعوے کرتی رہے لیکن اب اس بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک اور پہاڑ گرنے والا ہے، عوام کی حالات اور بری ہوجائے گی اس لیے اس حکومت کو برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے افغانستان کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں کہا کہ ہم وہاں پرامن حل چاہتے ہیں، ایک پرامن، مستحکم اور اسلامی افغانستان چاہتے ہیں اور اس حوالے سے جو پیش رفت ہوئی ہے اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

انہوں نے افغانستان سے متعلق معاہدے کے عملدرآمد کو مؤخر کرنے کے بیان پر کہا کہ اس کی معقول وجوہات پیش کی جائیں تاکہ اس پر غور کیا جا سکے، طالبان کو بھی مشورہ دیا جاسکے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان، افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں کیونکہ ایک وقت آئے گا کہ سب افغانستان میں ہوں گے لیکن پاکستان نہیں ہوگا۔

منبع: ڈان نیوز

The post پی ڈی ایم کا جلسہ 29 جولائی کو کراچی میں منعقد ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں