ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شہری کو تاوان کیلئے اغوا کرنے پر 2 سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

کراچی: پولیس حکام نے اپنے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہری سے جان بخشی کی بنیاد پر تاوان وصولی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں تعینات سب انسپکٹر عبدالرحمان اور ایس آئی یو کے اہلکار امجد نے لیاری چیل چوک سے شہری کو اغوا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری کو سپرہائی وے لے جا کر ڈرا دھمکا کر 25 لاکھ روپے چھین لئے اور شہری کو وہیں چھوڑ دیا۔ شہری کی اطلاع پر پولیس حکام نے ایس ایچ او کلاکوٹ کو مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے سب انسپکٹر عبدالرحمن اور کانسٹیبل امجد پر تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں