ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام:اسد اور ایرانی نواز دہشتگردوں کا دیہات پر حملہ،7 افراد ہلاک

شام میں بشار الاسد فوج اور ایرانی نواز دہشتگرد گروہوں نے ادلب کے محفوظ علاقے کی حدود میں موجود عبلین نامی دیہات پر حملہ کر دیا جس میں سات شہری ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

شامی سول دفاعی ذرائع کے مطابق، اسد نواز  قوتوں نے جنوبی ادلب  کے عبلین نامی دیہات پر خشکی سے فائرنگ کی جس میں ایک خاتون  اور تین بچوں سمیت سات شہری ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بعض جنگی طیاروں نے آج  علی الاصبح ادلب کے جنوبی دیہاتوں بارا،احسمیم اور میرایان پر فضائی حملےکیے ہیں۔

دریں اثنا، اسد نواز قوتوں نے ھمص کے بعض مقامات پر اسرائیلی حملوں کا دعوی کیا ہے ۔

سانا خبر ایجنسی کے مطابق،ان حملوں کو فضائی  دفاعی نظام کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا جبکہ صرف مادی نقصان دیکھنے میں آیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں