ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں رپورٹ کورونا کے تمام کیسز بھارتی ویرینٹ کے نکلے

کراچی میں کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ کا پھیلاؤ شدت اختیار کرگیا اور کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی۔

جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی (آئی سی سی بی ایس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں وائلڈ ٹائپ کے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16.46 فیصد ہوگئی، ڈیلٹاویرئنٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی ہے، گزشتہ روز 80 نمونوں کی جینو ٹائپنگ کی گئی جن میں تمام کیس ڈیلٹا ویرینٹ کے نکلے، انٹرنیشنل سینٹر فور کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کی لیب میں کوروناکی شرح 19 سے 20 فیصد کے درمیان ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16 اعشاریہ 46 فیصد ہوگئی ہے، شہر میں گزشتہ روز 8464 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ روز 1393 کورونا کے مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کی شرح میں کمی لانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، کورونا کی شرح 25 فیصد سے 16 فیصد لانے کے لئے غیر ضروری طور پر لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، احتیاط کے ذریعے خود اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو وائرس سے محفوظ رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں