ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کیلیفورنیا: ڈیجیٹل کرنسی رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر 16جون کے بعد پہلی بار بٹ کوائن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ گزشتہ ہفتوں میں بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز سے کم ہوکر 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایمازون کے ایک اعلان ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا سبب بن گیا ہے جبکہ 26 جولائی کو بٹ کوائن کی قیمت میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور وہ کچھ وقت کے لیے 64 لاکھ پاکستانی روپوں تک پہنچ گئی ہے۔

ای کامرس کمپنی ایمازون کی جانب سے گزشتہ ہفتے ڈیجیٹل کرنسی اینڈ بلاک چین پراڈکٹ لیڈ کی ملازمت کا اشتہار سامنے آیا تھا جس کے بعد دنیا میں یہ خبر پھیل گئی کہ ایمازون کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے دیگر کرنسیوں کو قبول کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ کمپنی 2022 میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کروانے کی تیاری کررہی  ہےاور  اس کا آغاز بٹ کوائن سے ہوگا جو کرپٹو پراجیکٹ کا اہم ترین ابتدائی مرحلہ ہوگا اور یہ ہدایات براہ راست جیف بیزوز کی جانب سے آئی ہیں۔

ایمازون کی جانب سے بٹ کوائن کو قبول کرنے سے عالمی سطح پر ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ اس سے پہلے برقی گاڑیاں بنانے والے کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بھی اپنی گاڑیوں کے لیے ڈیجیٹل کرنسی قبول کرنے کا بیان دیا تھا، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت آسمان چھونے لگی تھی۔

دوسری جانب  انہوں نے یوٹرن لے لیا لیکن اب حالیہ دنوں میں ہونے والی ‘بی ورلڈ’  کانفرنس میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹیسلا بٹ کوائن کو دوبارہ قبول کرنا شروع کر سکتا ہےاور بی ورلڈ کانفرنس میں ایلون مسک کے ہمراہ ٹوئیٹر کے سی ای او جیک ڈورسی اور اے آر کے انوسٹمنٹ کے سی ای او کیتھی ووڈ بھی شریک تھے۔

The post ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں