ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانمار: فوجی سربراہ عبوری حکومت کے وزیراعظم بن گئے

میانمار میں فوج کے سربراہ مِن آنگ ہلینگ نے عبوری حکومت کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں چھ ماہ قبل فوج حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قابض ہو گئی تھی۔

مِن آنگ ہلینگ جس نگران حکومت کے سربراہ بنے ہیں، وہ ابھی حال ہی میں قائم کی گئی تھی۔

ہلینگ فوج کی حمایت سے تشکیل دی گئی اس ریاستی انتظامی کونسل کے سربراہ ہیں، جو یکم فروری کے روز فوجی بغاوت کے بعد سے اقتدار میں ہے۔

سرکاری میڈیا نے  بتایا کہ ملکی ذمے داریوں کی بہتر انجام دہی کے لیے ریاستی انتظامی کونسل میں اصلاحات لاتے ہوئے اسے میانمار کی نگران حکومت میں بدل دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں