ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے کامیڈی کنگ عمر شریف شدید علیل، مداح پریشان

ہنسی اور قہقہے بکھیرنے والے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی تازہ ترین تصویر نے مداحوں
کو افسردہ کردیا ہے۔ عمر شریف کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ
علیل نظر آرہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شریف ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں اور علیل ہیں۔ ماضی کا جگمگاتا
ستارہ شدید کمزور نظر آرہا ہے اور داڑھی بڑھی ہونے کی وجہ سے عمر شریف کو پہچاننا بھی مشکل ہو رہا ہے۔
عمر شریف کو بیمار اور کمزور دیکھ کر مداح ان کے لیے دعا گو ہیں۔

کچھ عرصے پہلے ہی ان کی بیٹی گردوں کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر چکی ہیں

یاد رہے گزشتہ ماہ عمر شریف نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی تیسری بیوی کے خلاف درخواست دی تھی۔
جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے وہ کمرہ عدالت کے باہر لی گئی ہے۔
کراچی میں پیدا ہونے والے فنکار 19اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے اپنے
کیرئیر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ 1980 میں پہلی بار انہوں نے
آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔

عمر شریف کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر
کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں