ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: بی جے پی رکن اسمبلی کے گھر پر ایک اور بم حملہ

کلکتہ: بھارتی حکمراں پاڑی بی جے پی کے رکن اسمبلی ارجن سنگھ کے گھر پر ایک بار پھر بم حملہ ہوا تاہم وہ بچ گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن سنگھ نے اس حملے کا ذمہ دار ترنمول کانگریس کو ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے غنڈوں کے ذریعے ان کے گھر پر بم حملہ کروایا۔

ترنمول کانگریس نے اس الزام کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بس سرخیوں میں بنے رہنے اور سیاست چمکانے کے لئے خود اپنے گھرپر حملے کروا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 8 ستمبر کو بھی ارجن سنگھ کی رہائش گاہ پر بم پھینکا گیا تھا جس کی این آئی اے نے جانچ شروع کردی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں