ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیونس کی لیبیائی شہریوں پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی

لیبیا کی حکومت نے تیونس میں اس کے سہریوں پر پابندی کی خبروں کی تردید کردی۔

لیبیا کی مقامی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ مطابق تیونس لیبیا پاسپورٹ رکھنے والوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

لیبیا کی حکومت کے ترجمان محمد حمودہ نے اناڈولو ایجنسی کو بتایا کہ بیانات بے بنیاد ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا اور تیونس کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کے لیے ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔

لیبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ تیونس کے ساتھ سرحدیں اور فضائی ٹریفک “اگلے ہفتے” دوبارہ کھول دی جائے گی۔ یہ بیان لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبائبہ اور تیونس کے صدر قیس سعید کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدیں 8 جولائی سے کورونا وائرس ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے بعد بند ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں