ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان نے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

قندھار (صباح نیوز)قندھار میں طالبان نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ پاکستان منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق قندھار میں پاکستان منتقل کیا جانے والا اسلحہ پکڑ لیا گیا، افغان صوبہ ہلمندسے آنے والے ٹرک کو قندھار کے ضلع دامان میں روکا گیا تو تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔طالبان نے ٹرک کے خفیہ خانوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔ طالبان کمانڈر کے مطابق اسلحہ چمن کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے اسمگل ہوناتھا۔طالبان نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ کمانڈر کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور ڈرائیور سے تفتیش کر رہے ہیں ،افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،ایک اسلحہ بھی کسی ملک منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ٹرک کومیرے بغیرایک کمپاونڈمیں لے گئے ٹرک دوبارہ میرے پاس لایا گیا اور کہا اسے پاکستان لے جائو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں