ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر کا خطاب؛ پریس گیلری بند کرنے کا فیصلہ پی آر اے کی مشاورت سے کیا، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران پریس گیلری بند کرنے کا فیصلہ پی آر اے کی مشاورت سے کیا۔

صدر کے مشترکہ اجلاس کے دوران پریس گیلری بند کرنے کے معاملے پر صحافی کے سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ مشترکہ اجلاس میں میڈیا گیلری سے ہلڑ بازی ہوگی، نہیں چاہتا تھا کہ وہاں ہلڑ بازی ہو اور میڈیا کے دوست آپس میں لڑ پڑیں اور اس سے ہاؤس کی بھی توہین ہو میڈیا کی بھی توہین ہو۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات پر مس انڈر اسٹینڈنگ بھی ہوئی، جو فیصلہ بھی ہوا تھا پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے ساتھ مل کر کیا تھا، پی آر اے ہاوس کی نمائندہ تنظیم ہے، روایت کا خیال کرنا چائیے،  کسی بھی صورت میں کسی کو بد تہذیبی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں