ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اردن کو پانی کیوں دیا؟، نیتن یاہو کی اسرائیلی حکومت پر تنقید

سابق اسرائیلی وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر بنجمن نیتن یاہو نے حکومت کی جانب سے پڑوسی اردن کو پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر تنقید کی اور کہا کہ بغیر کسی سیاسی معاوضے کے اردن کو مزید پانی فراہم نہیں کرنا چاہیے؟۔

نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان اردن کے وزیر پانی و آبپاشی محمد النجر اور اسرائیلی وزیر توانائی کرین الہرار کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت اسرائیل اردن کو طے شدہ قیمت کے بدلے 50 ملین کیوبک میٹر مزید پانی فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ 1994 میں دونوں ریاستوں کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے تحت اسرائیل ہر سال اردن کو 55 ملین مکعب میٹر سالانہ پانی فراہم کرنے کا ذمہ دار تھا تاہم اسرائیل نے بعد میں اس فراہمی کو روکا اور طے شدہ مقدار سے کم بھی کیا.

نیتن یاہو جنہوں نے بینیٹ اور اردن حکومت کے اس معاہدے کی مذمت کی ، نے ٹوئٹر پر کہا  : “اب جبکہ اردن ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے ، بینیٹ نے اسرائیل کے لیے کوئی سیاسی مفاد حاصل کیے بغیر اردن کو پانی دینا شروع کردیا ہے۔”

واضح رہے کہ عالمی آبی انڈیکس کے مطابق اردن پانی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا غریب ترین ملک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں