ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت سرحدی پیچیدگیاں بڑھانے سے گریز کرے، چین کا انتباہ

بیجنگ(اے پی پی)چین نے بھارت کے نائب صدر ایم وینکے نیڈو کے متنازع علاقے ارونا چل پردیش کے دورے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے دونوں ممالک کے درمیان سرحد سے متعلق مسائل پیچیدگی اختیار کریں ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زہائو لیجیان نے بھارت کے نائب صدر ایم وینکے نیدو کے ارونا چل پردیش کے دورے کے حوالے سے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ سرحدی مسئلے پر چین کا موقف واضح اور غیرمتزلزل ہے۔ چینی حکومت نے بھارت کی طرف سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے علاقے اروناچل پردیش کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور بھارتی رہنماں کے متعلقہ علاقے کے دورے کی شدید مخالفت کرتی ہے ۔ ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ چین کے بڑے خدشات کا احترام کرے، کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے سرحدی مسئلہ پیچیدہ اور وسیع ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں