ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناروے کے قصبے کونگسبرگ میں ایک شخص نے تیر کمان استعمال کرتے ہوئے 4 افراد کو قتل کردیا

پولیس چیف اوئیونڈ آس نے صحافیوں کو بتایا کہ ’حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ہمیں اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق تمام عمل اس شخص نے تنہا ہی انجام دیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی دہشت گردی سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

حملے دارالحکومت اوسلو سے 68 کلو میٹر دور 28 ہزار شہریوں پر مشتمل جنوبی مشرقی ناروے کے ’بڑے علاقے’ کونسبرگ میں کیے گئے۔

حملوں کے حوالے سے پولیس ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد ملک بھر میں افسران کو اسلحہ ساتھ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نارویجن پولیس عموماً غیر مسلح رہتی ہے لیکن افسران کو ضرورت پڑنے پر بندوقیں اور رائفلوں تک رسائی حاصل ہے۔

پولیس ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘یہ اضافی احتیاط ہے، پولیس کو اب تک قومی سطح پر خطرے میں تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں ملا’۔

ناورے کی وزارت قانون و عوامی سلامتی کا کہنا تھا کہ ان کے وزیر کو حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور وہ حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

The post ناروے کے قصبے کونگسبرگ میں ایک شخص نے تیر کمان استعمال کرتے ہوئے 4 افراد کو قتل کردیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں