امریکا میں چینی مواصلاتی کمپنی کا اجازت نامہ منسوخ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکومت نے قومی سلامتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے چائنا ٹیلی کام کی کاروباری سرگرمیوں کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ۔ فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن ایف سی سی نے اعلان کیا کہ اس نے چینی ٹیلی کام کمپنی کی امریکی ذیلی کمپنی کو تمام اندرون ملک اور بین الاقوامی خدمات ختم کرنے کے لیے 60دن کی مہلت دی ہے۔ایف سی سی کا کہنا ہے کہ چینی ملکیت اور چائنا ٹیلی کام کا اس ذیلی کمپنی پر کنٹرول قومی سلامتی اور نفاذ قانون کے معاملات میں باعث تشویش حد تک خطرات جنم دیتا ہے۔ نگران ادارے کا کہنا ہے کہ ان حالات میں امریکاکے خلاف جاسوسی اور دیگر نقصان دہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔ چائنا ٹیلی کام کو جنوری میں نیویارک حصص منڈی سے خارج کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے چینی ہائی ٹیک کمپنیوں میں امریکیوں کی سرمایہ کاری پر مزید قدغن لگا نے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں