سندھ: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی ضلع غربی ناصر آفتاب نے بتایا کہ واقعہ عبداللہ کالج کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر پیش آیا۔

سینئر پولسی افسر نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا فیول اسٹیشن کے الیکٹرک روم میں ہوا۔

انہوں نے واقعے میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ مذکورہ واقعہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے دھماکے کی اصل نوعیت کا پتہ کیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرنے والے ایدھی کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق چاروں مرد تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیا جائے گاجبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد پہنچائی جارہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جلد تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں غفلت کے باعث سلنڈر پھٹنے سمیت دھماکے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایگ گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

رواں سال کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک دکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بجے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

منبع: ڈان نیوز

The post سندھ: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں