لفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے بحیثیت کور کمانڈر کراچی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی: نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کراچی کے کور ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل سعید کے سپرد کی۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید کے بطور کور کمانڈر کراچی تقرر کا اعلان 6 اکتوبر کو فوج کے اعلیٰ عہدوں میں رد و بدل کے دوران کیا گیا تھا۔

اسی روز کراچی کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو انٹر انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) کا نیا ڈائریکٹر جنرل نامزد کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 26 اکتوبر کو جاری کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم 20 نومبر کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد کے بطور کور کمانڈر پشاور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید یہ عہدہ سنبھالنے سے قبل نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے صدر تھے۔

انہوں پاکستان رینجرز سندھ میں ڈائریکٹر جنرل اور آئی ایس آئی میں میجر جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید ڈپٹی اسسٹنٹ ملٹری سیکریٹری اور چیف آف آرمی اسٹاف کے پرائیویٹ سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

The post لفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے بحیثیت کور کمانڈر کراچی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں