ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ٹیم کادورہ پاکستان چیلنج سے کم نہیں،آئی سی سی

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2025کی چمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کو چیلنجنگ قرار دیدیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین گریک بارکلے نے ایک بیان میں کہا کہ 2025میں بھارت کا دورہ پاکستان واقعی چیلنجنگ ہوگا تاہم اس معاملے میں آئی سی سی کچھ نہیں کرسکتی ، پاکستان اور بھارت کئی عرصے سے دو طرفہ دورے نہیں کر رہے ۔ چیئرمین آئی سی سی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی، اگر چہ اس پر کام کرنا مشکل ہے کیوں کہ میں جغرافیائی صورتحال کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔گریک بارکلے کا کہنا تھا کہ صرف امید کی جاسکتی ہے کہ کرکٹ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی اور اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے افراد ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں